وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ معاملے پر اعلان کردہ 20 نکات پاکستان کی پالیسی نہیں ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے غزہ کے لیے اہم نکات پیش کیے اور غزہ میں جنگ بندی کی تجاویز کا خیرمقدم کیا گیا، مگر یہ نکات پاکستان کے موقف سے مطابقت نہیں رکھتے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے ایک نکاتی ایجنڈے پر بات ہوئی، اور ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی ضروری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں امن قائم کرنے میں اقوام متحدہ ناکام ہو چکی ہے، وہاں لوگ بھوک اور مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، اور فلسطین و غزہ کا مسئلہ سب سے زیادہ تکلیف دہ ہے۔
وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دوسرے عالمی ادارے غزہ میں خونریزی بند کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں، وزیر اعظم نے یو این اسمبلی میں اسرائیل کا نام لے کر مذمت کی۔