وزیراعظم شہباز شریف 30 اگست تا چار ستمبر چین کے سرکاری دورے پر جائیں گے. وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے,شہباز شریف، صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقات کریں گے, ملاقاتوں میں پاک چین تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال ہوگا.
وزیراعظم شہباز شریف بیجنگ میں صدر شی اور عالمی رہنماؤں کے ساتھ فوجی پریڈ میں شریک ہوں گے، پریڈ دوسری جنگ عظیم میں فاشزم کے خلاف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر ہوگی۔ وزیراعظم معروف چینی کاروباری شخصیات اور کارپوریٹ ایگزیکٹوز سے ملاقاتیں کریں گے،پاک چین تجارتی، معاشی اور سرمایہ کاری تعلقات پر گفتگو ہوگی-
وزیراعظم بیجنگ میں پاک۔چین بزنس ٹو بزنس انویسٹمنٹ کانفرنس سے خطاب کریں گے اور دورہ پاک چین قیادت کی سطح پر رابطوں کا تسلسل ہے،سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے پر بھی بات چیت ہوگی، خطے اور دنیا کے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔