تحریک انصاف نے5 اگست کومینارپاکستان پرجلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
تحریک انصاف کےرکن پنجاب اسمبلی امتیازمحمودشیخ نےہائیکورٹ میں درخواست دائرکی،درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ ڈپٹی کمشنرلاہورکوجلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسےکیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔
درخواستگزار نےکہا جلسہ کرنا آئینی حق ہے،عدالت سے استدعا ہے کہ جلسےکی اجازت کیلئےاین اوسی جاری کیاجائے۔