پی ٹی آئی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں درجہ حرارت کم کرنا چاہتی ہے: عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فائل فوٹو سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے پاس کوئی واضح لائحہ عمل نہیں اور نہ ہی یہ قیادت کوئی تحریک چلانے کے قابل ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ پارٹی قیادت اپنے ذاتی مفاد کے سوا پی ٹی آئی میں کیا کر رہی ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ موجودہ قیادت آپس کی اندرونی لڑائیوں میں مصروف ہے، اور اڈیالہ جانے والوں کی فہرست پر بھی جھگڑے جاری ہیں۔

سابق گورنر نے الزام لگایا کہ موجودہ پارٹی قیادت کو اس بات کی فکر نہیں کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بلکہ یہ لوگ بانی کو جیل میں ڈال کر اپنی سیاسی حیثیت سنوارنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عمران اسماعیل نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ عقیدت کے پیش نظر ملاقات کی گئی، اور پی ٹی آئی کے دیگر اسیروں سے بھی ملاقاتیں کی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسیر قیادت اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات میں درجہ حرارت کم کرنا چاہتی ہے، اور سیاسی ٹمپریچر کم کرنے پر شاہ محمود قریشی بھی اتفاق کرتے ہیں۔

عمران اسماعیل نے واضح کیا کہ پارٹی قیادت ایسی شخصیت کے ہاتھ میں ہونی چاہیے جو عقل مند اور تجربہ کار ہو۔

عمران اسماعیل نے شاہ محمود، یاسمین راشد، اعجازچودھری اور عمرسرفراز چیمہ کو پارٹی میں سب سے بہتر ین قیادت قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو شاہ محمود، یاسمین راشد، اور عمرسرفراز چیمہ بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شاہ محمود کمپرومائزڈ ہوتے تو جیل سے باہر ہوتے اور شاید وزیراعظم ہوتے۔

install suchtv android app on google app store