پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو طبی مسائل کے باعث پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ (PKLI) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کے پتّے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے اور ان کے گال بلیڈر کی سرجری جلد متوقع ہے۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں زیرِ علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق معروف گیسٹرو اینٹرولوجسٹ ڈاکٹر فیصل شاہ محمود قریشی کا معائنہ کر رہے ہیں اور ان کی طبی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے۔
دوسری جانب اسپتال میں ان کی عیادت کے لیے فواد چوہدری، محمود مولوی اور عمران اسماعیل نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سیاسی اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔