نائب وزیراعظم اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، اب وقت آگیا ہے کہ فلسطینی ریاست کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ آج کا غزہ انسانی حقوق کے قوانین کا قبرستان بن چکا، غزہ میں جنگی جرائم پر قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے۔
