طبی شعبے میں انقلاب لے کر آئیں گے، انقلاب مشکل ہے ناممکن نہیں، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ انسان دل سے طے کر لے تو سمندر نا پہاڑ ترقی کا راستہ روک سکتے ہیں، طبی شعبے میں انقلاب لے کر آئیں گے۔ شعبہ طب میں انقلاب مشکل ہے ناممکن نہیں، شعبہ صحت میں ڈیجیٹل نظام کیلئے وزیر صحت اور ان کی ٹیم نے بہت اہم کام کیا ہے۔

ڈریپ میں میرٹ پر سی ای او کی تعیناتی کی اور رشوت کا جو بازار گرم تھا اس کی روک تھام کی گئی ہے، اب امید ہے نئی ٹیم تاریخ رقم کرے گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے شعبہ صحت میں ڈیجیٹل نظام کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب میں کہا کہ وزارت صحت میں ڈیجیٹائزیشن کا عمل قابل ستائش ہے۔

اب سالوں نہیں دنوں میں رجسٹریشن ہوں گی ، صحت کے نظام میں انقلاب لائیں گے۔

وزیر اعظم نے ڈرگ ریگولیٹر ی اتھارٹی پاکستان کی کوتاہیوں کی بھی نشاندہی کی اور کہا ، ڈریپ ، ڈریگ ہے، مہینوں نے سالوں انتظار کراتا ہے۔

نااہلی کے بدترین مثال ہے ، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں دل کے مریضوں کو ملیریا کی دوائیاں دی جا رہی تھی اور ڈریپ کی منظوری سے سب ہورہا تھا۔

وزیر اعظم ملک میں بند ہسپتالوں پر بھی افسوس کا اظہار کیا ، بولے پاکستان کے دوست ملک نے ہسپتال اور برن یونٹ گفٹ کیا ، لیکن وہ بند پڑے تھے ، اب ہماری حکومت نے ان طبی مراکز کو بحال کر رہی ہے۔

افتتاحی تقریب سے وفاقی وزیر صحت مصطفی ٰ کمال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے شعبے میں عام آدمی کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

ضلعی سطح پر صحت کے اداروں کو مضبوط اور موثر بنائیں گے۔

وزیر صحت نے بتا یا کہ طبی الات کے لائسنسنگ اور رجسٹریشن کے ڈیجیٹل نظام کے تحت آن لائن سہولیات فراہم کی جائیں گی ، سرٹیفکیٹ 20 دن میں موصول ہوجائے گا۔

install suchtv android app on google app store