وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ایس ایل سیزن 11 کے تینوں پلے آف میچز میں بھی تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے پی ایس ایل کے تینوں پلے آف میچز میں تماشائیوں کی اجازت دے دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں ہونیوالے پلے آف میچز میں تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ہوگی۔
چیئر مین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ وزیر اعظم نے ہدایت دی ہے کہ تماشائی اسٹیڈیم آنے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے فائنل کے لیے تماشائیوں کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت دی تھی۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا پلے آف مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔
Just had a meeting with Prime Minister Shehbaz Sharif, and I’m pleased to share that we have secured his approval for public attendance in all three PSL playoff matches as well.
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) April 27, 2026
However, this comes with an important condition from his side that fans are strongly encouraged to… pic.twitter.com/SXtyhrIBpF
کراچی میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کوالیفائر میں مد مقابل ہوں گی ۔ اس کے بعد بدھ کو پہلے ایلی مینیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میں ہوگا۔
اس کے بعد پھر دوسرا ایلی مینیٹر یکم مئی کو لاہور میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ پی ایس ایل 11کا بڑا فائنل 3 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔