وزیر اعظم سے ایرانی سفیر کی ملاقات، خطے کی صورتحال،امن کوششوں پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کر رہے ہیں فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کر رہے ہیں

وزیر اعظم شہباز شریف سے اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال اور امن کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس میں سینئر وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایران اور امریکا کے درمیان جنگ بندی میں توسیع کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں مذاکرات کے دوسرے دور کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی قیادت آج بھی ایرانی قیادت کے ساتھ رابطے کرے گی، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے سفارتی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store