ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری

وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی فائل فوٹو وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 12 پیسے فی لیٹر کمی کی منظوری دے دی۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے علام یے کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد ڈیزل کی قیمت 385.54 روپے سے کم ہوکر 353.43 روپے ہوگئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو جس قدر جلدی ممکن ہو عوام تک پہنچائیں گے۔

پیٹرولیم ڈویژن کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store