وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا کا وفاقی حکومت کو90 روز کا الٹی میٹم

وزیر اعلی ٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت کو نوے روز کا الٹی میٹم دے دیا۔  کہا بانی پی ٹی آئی کو رہا کرو ،ورنہ ہم نہیں یا تم نہیں ،منزل حاصل کریں گے یا سیاست کو خیر باد کہہ دیں گے، ہماری برداشت کا امتحان مت لو، اب سڑکیں گرم ضرور ہو ں گی۔

لاہور میں کارکنان سے دھواں دار خطاب ،،بولے بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں آؤمیں مذاکرات کے لیے تیار ہوں، بانی کا عزم ملک کو ٹھیک کرنا ہے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ احتجاج ہمارا آئینی حق ہے، کسی کو اچھا لگے یا برا جواب دوں گا، حکومت اپنے زور بازو پر بنائی ہے، گرانے کی باتیں کرنے والےسن لیں ، اپنے حق کے لیے لڑوں گا۔

میرے خلاف سازش کی تو اُن کی باری بھی آسکتی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کارکنان کی پکڑ دھکڑ پر پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پورے لاہور میں بتا دیں کہ ، پی ٹی آئی والوں نے کسی بھی چیز کو نقصان پہنچایا ہو، پر امن طور پر نکلتے ہیں تو کیوں ہم خلاف کارروائی کی جاتی ہے، کس قانون میں لکھا ہے جرم کیا نہیں سزا دینا شروع کردیں۔

install suchtv android app on google app store