گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے، فلیش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

معمول سے زیادہ درجہ حرارت کے باعث شمالی پہاڑی علاقوں میں خطرات بڑھ گئے ہیں اور پاکستان محکمہ موسمیات نے گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (گلوف) کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

کن علاقوں کو خطرہ ہے؟

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے کا خطرہ موجود ہے۔

موسمی سسٹم کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 12 مارچ کے دوران ان علاقوں میں ایک وسیع موسمی نظام داخل ہونے کا امکان ہے جس سے صورتحال مزید خطرناک ہو سکتی ہے۔

ممکنہ خطرات

الرٹ کے مطابق درج ذیل خطرات بڑھ سکتے ہیں:

  • گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے (GLOF)

  • اچانک سیلاب (فلیش فلڈ)

  • لینڈ سلائیڈنگ

عوام اور اداروں کیلئے ہدایات

محکمہ موسمیات نے مقامی آبادی کو محتاط رہنے اور صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

اسی طرح متعلقہ اداروں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ انسانی جانوں اور انفراسٹرکچر کے تحفظ کیلئے پیشگی اقدامات کریں اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ رہیں۔

install suchtv android app on google app store