راولپنڈی: پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلاء پر مقدمات درج

پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ فائل فوٹو پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیکا ایکٹ کے تحت 10 سے 15 وکلا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ٹریفک پولیس کی مدعیت میں تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج کیا گیا، مقدمہ وکلا کی ٹریفک وارڈن سے بدتمیزی اور دھمکیوں پر درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق وکلا نے واقعےکی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی، جس کا مقصد پولیس کو بدنام کرنا تھا۔

متن میں بتایا گیا کہ ٹریفک پولیس نے ایک وکیل کو ہیلمٹ نہ پہننے پر چالان کیا، موٹرسائیکل کے کاغذات نہ دکھانے پر موٹرسائیکل ضبط کی گئی، جس کے بعد وکیل نے فون کرکے 10سے 15 وکلاء کو موقع پر بلالیا۔

ایف آئی آر متن کے مطابق وکلا نے ٹریفک وارڈن سےبدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

install suchtv android app on google app store