مفتی تقی عثمانی کا صدرمملکت کو تاحیات مقدمات سے استثنیٰ پربیان سامنے آ گیا

صدرمملکت کو تاحیات مقدمات سے استثنیٰ پرمفتی اعظم مفتی تقی عثمانی کا اہم بیان آ گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہاکہ اسلام میں کوئی بھی شخص چاہے وہ کتنے بڑے عہدے پر ہو، کسی بھی وقت عدالتی کاروائی سے بالاتر نہیں ہوسکتا۔  خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں۔ 

مفتی اعظم پاکستان کاکہناتھا کہ  ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے ۔

install suchtv android app on google app store