ملک میں بارش برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا۔ فائل فوٹو شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا۔

شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔

لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔

لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store