نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اور نہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔ اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے.
اسحاق ڈار نے کہا پاکستان 27 سال بعد کسی بڑے ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے کئی رکن ملکوں نے وزیراعظم سے ملاقات کی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ نے باہمی ملاقات کی درخواست نہیں کی اورنہ پاکستان نے ایسی کسی ملاقات کی پیشکش کی۔
اسحاق ڈار نے تحریک انصاف سے 15 اکتوبر کے احتجاج کی کال واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ایک جماعت ایس سی او اجلاس کو ناکام بنانے کی کوشش کررہی ہے، احتجاج کی کال واپس لینا نا صرف ملک کے مفاد میں ہے بلکہ اس سیاسی جماعت کے مفاد میں بھی ہے۔
دوسری جانب شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہں اور مہمانوں کی آمد سے قبل اسلام آباد کو سجا دیا گیا ہے۔
چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ آج اسلام آباد پہنچیں گے اور سول اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
چینی وزیر اعظم پاکستان میں اہم منصوبوں سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے اور ایس سی او سربراہی اجلاس میں چین کی نمائندگی کریں گے۔