محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات  کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خلیج بنگال سے ہواؤں کا نیا سلسلہ 2 سے 3 ستمبر کے دوران داخل ہوگا۔

مغربی لہر کا ایک الگ سلسلہ ملک کے مغربی حصوں پر اثر انداز ہوگا، خیبر پختونخوا میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ اسلام آباد اور وسطی و بالائی پنجاب نے مختلف علاقوں میں 2 سے 3 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 ستمبر کے دوران جنوبی پنجاب میں شدید بارشوں کا امکان ہے جبکہ بلوچستان میں 2 سے 4 ستمبر کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح اندرون سندھ میں 3 سے 4 ستمبر کے دوران بارشوں کا امکان ہے جبکہ بارشوں کے باعث بالائی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔

install suchtv android app on google app store