محکمہ موسمیات نے ملک میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی کی توقع ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں میں رات کے وقت چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہا، اور سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دوسری جانب فضائی آلودگی کے لحاظ سے عالمی سطح پر لاہور تیسرے نمبر پر ہے، جہاں مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 194 ریکارڈ کیا گیا۔ نئی دہلی پہلے نمبر پر، جبکہ کولکتہ دوسرے نمبر پر آلودہ شہروں میں شامل ہیں۔