صدر آصف زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنےکی منظوری دے دی

مظاہر نقوی فائل فوٹو مظاہر نقوی

صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارش پر صدر مملکت آصف علی زرداری نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت قانون نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق جج مظاہر نقوی کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو جوڈیشل مِس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، مظاہر نقوی کے بطور جج مستعفی ہونے کا نوٹیفکیشن بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ رواں ماہ سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کو برطرف کرنے کی سفارش کرتے ہوئے اپنی رائے منظوری کے لیے صدر مملکت کو بھجوائی تھی۔

سپریم جوڈیشل کونسل نے مظاہر نقوی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 206 کی شق (6) کے تحت 9 شکایات کا جائزہ لے کر انھیں مس کنڈکٹ کا مرتکب قرار دیا تھا، جس کے باعث انھیں جج کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی گئی تھی۔

install suchtv android app on google app store