آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا اسکرین گریب آصف علی زرداری نے صدر مملکت کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دوسری مرتبہ صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آصف زرداری سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں سابق صدر عارف علوی، قائدن لیگ نوازشریف، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، بلاول بھٹو،بختاور بھٹو،آصفہ بھٹو زرداری شریک ہوئے۔

حلف برداری کی تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ آصف علی زرداری واحد سویلین ہیں جو دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں، گزشتہ روز آصف علی زرداری نے 411 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے تھے جبکہ ان کے مدمقابل سنی اتحاد کونسل کے نامزد کردہ امیدوار محمود خان اچکزئی کو 180 الیکٹورل ووٹ ملے۔

آصف زرداری نے 411 جبکہ ان کے مدمقابل اپوزیشن امیدوار محمود خان اچکزئی 181 الیکٹورل ووٹ حاصل کرپائے تھے۔

گزشتہ روز ہونے والی ووٹنگ میں آصف زرداری نے پارلیمنٹ سے 255 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی 119 ووٹ لے سکے، آصف زرداری کو پنجاب اسمبلی سے 43 الیکٹورل ووٹ ملے جبکہ محمود اچکزئی پنجاب اسمبلی سے 18 ووٹ حاصل کر پائے۔

سندھ اسمبلی سے آصف زرداری نے 58 ووٹ لیے اور محمود اچکزئی صرف 3 ووٹ لے پائے۔

خیبر پختونخوا اسمبلی سے آصف زرداری نے 8 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی نے 41 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی۔

بلوچستان اسمبلی سے آصف زرداری نے 47 ووٹ لیے جبکہ محمود اچکزئی کوئی ووٹ حاصل نہ کر سکے۔

وزیراعظم محمد شہبازشریف نے صدر آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب، جمہوری اقدار کا تسلسل ہے۔

install suchtv android app on google app store