وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے: وزیر اطلاعات

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ فائل فوٹو وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ وفاقی کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی اور محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اُسی دور میں تحریک انصاف نے 9 مئی کے حملے کردیے جس پر کسی کو تو ایکشن لینا تھا اور تحریک انصاف کو محسن نقوی سے صرف یہی مسئلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس بات کو تسلیم نہیں کرتا کہ محسن نقوی اسٹیبلشمنٹ کے نمائندے ہیں یا ہمارے نمائندے نہیں ہیں، وہ ایک متوازن وزیرداخلہ ہوں گے، کابینہ بڑے توازن کے ساتھ بنائی گئی ہے، محسن نقوی کو کسی کو ٹارگٹ کرنے کےلیے نہیں لایا گیا، ان کی بطور نگران وزیراعلیٰ پنجاب کارکردگی بہت اچھی رہی ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب اعلیٰ تعلیم یافتہ ہیں اوروہ پرائیویٹ سیکٹر سے کروڑں روپے کی تنخواہ چھوڑکر آرہے ہیں جب کہ اسحاق ڈار اس لیے ہمارے وزیرخزانہ نہیں ہیں کیونکہ یہ سمجھا گیا کہ شاید وہ وزیرخارجہ کےطور پر بہتر کارکردگی دےسکیں۔

install suchtv android app on google app store