وفاقی کابینہ کی اہم بیٹھک، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور

  • اپ ڈیٹ:
وزیراعظم شہباز شریف فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کی آج اہم بیٹھک، جس میں ملکی اہم معاملات سے متعلق چھ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں پاکستان اور عرب ریاستوں کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے کی منظوری دی جائے گی۔

جس کا مقصد دو طرفہ تجارتی روابط کو فروغ دینا اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

اجلاس کے دوران سی کارگو شپنگ ڈاکومنٹس بل دو ہزار پچیس کے مسودے کی منظوری بھی دیئے جانے کا امکان ہے جو بحری تجارتی عمل کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

وفاقی کابینہ غیر رجسٹرڈ ادویات کی درآمد کی اجازت میں توسیع کی منظوری دے گی تاکہ عوام کو ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق بھی کی جائے گی جبکہ دیگر اہم قومی امور بھی زیر بحث آئیں گے۔

install suchtv android app on google app store