اقوام متحدہ کے یوم تاسیس کے موقع پر آرمی چیف کا اہم بیان

آرمی چیف جنرل عاصم منیر فائل فوٹو آرمی چیف جنرل عاصم منیر

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے یوم تاسیس کےموقع پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔

اقوام متحدہ کا 78 واں یوم تاسیس آج منایا جا رہا ہے، افواج پاکستان کی اقوام متحدہ کیساتھ امن کے حوالے سے خدمات انجام دینےکی ایک طویل تاریخ ہے۔

پاکستان نے 30ستمبر1947کواقوام متحدہ کےامن مشن میں شمولیت اختیار کی اور 1969 میں کانگو میں اقوام متحدہ کےآپریشنز میں اپنا پہلا دستہ تعینات کیا۔

پاکستان نے دنیا کے 29 ممالک میں2 لاکھ30 ہزارسےزائد افواج کےہمراہ 48 مشترکہ مشنزمیں حصہ لیا اور اقوام متحدہ کےامن مشنز میں170جوانوں بشمول 24افسران نےاپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عاصم منیر نے اقوام متحدہ کے78ویں یوم تاسیس کے موقع نیک خواہشات کااظہار کیا۔

آرمی چیف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان پرامن، خوشحال، پائیدار دنیا کےحصول کیلئے یو این پرچم تلےخدمات انجام دینے کی منفرد تاریخ رکھتا ہے، اس دن عالمی برادری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعدد قراردادوں کے ذریعے صحیح طور پر محفوظ کردہ استصواب رائے کے حق کے لیے کشمیریوں سے اجتماعی وعدے کو پورا کرنے کیلئے مشترکہ ذمہ داریوں کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں پر عمل پیرا ہیں، ہم بزرگوں کےوژن کے مطابق دنیا کوآنےوالی نسلوں کیلئےایک بہتر جگہ بنانے کیلئےکوشاں ہیں، چاہے اس کیلئے کوئی بھی قیمت ادا کرنی پڑے۔

install suchtv android app on google app store