افغانستان کیلئے اقوام متحدہ کی امداد طورخم اور جمرود ٹرمینلز پر پہنچ گئی

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی سامان پر مشتمل 6 کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینلز پہنچ گئے ہیں فائل فوٹو افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی سامان پر مشتمل 6 کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینلز پہنچ گئے ہیں

افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی سامان پر مشتمل 6 کنٹینر طورخم اور جمرود ٹرمینلز پہنچ گئے ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق طورخم ٹرمینل پر 2 اور جمرود ٹرمینل پر 4 کنٹینرز میں ادویات اور طبی آلات شامل ہیں، اور افغان حکام کی اجازت کے بعد ان کی کلیئرنس کا عمل شروع کیا جائے گا۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو افغانستان میں امداد پہنچانے کی اجازت دی ہے۔

یہ فیصلہ وزارت خارجہ کی سفارش اور وزارت تجارت کی مشاورت کے بعد کیا گیا، تاکہ گزشتہ 50 روز سے بند تجارتی راستوں کے باعث افغانستان میں پیدا ہونے والی غذائی اور ادویات کی قلت کو کم کیا جا سکے۔

وزارت تجارت نے ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ممبر کسٹمز آپریشن ایف بی آر کو خط لکھ کر آگاہ کیا کہ امدادی اداروں کو خوراک اور طبی سامان افغانستان میں پہنچانے کی اجازت دی گئی ہے۔

خط کے مطابق یونیسیف، ورلڈ فوڈ پروگرام اور یونائیٹڈ نیشن پاپولیشن فنڈ کے کنٹینرز کی کلیئرنس مرحلہ وار کی جائے گی۔

اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ نے جیونیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کو انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر اقوام متحدہ کی امداد کیلئےجزوی طور پر کھولا گیا ہے، ہمارا افغان عوام سے کوئی مسئلہ نہیں تاہم سرحد و تجارت تاحال بند ہے۔

install suchtv android app on google app store