نگراں حکومت کا 11 لاکھ غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ

 غیرقانونی مقیم افغان باشندے فائل فوٹو غیرقانونی مقیم افغان باشندے

نگراں وفاقی حکومت نے11 لاکھ غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو واپس بھجوانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پہلےغیرقانونی مقیم، ویزوں کی تجدیدن ہ کرانے والوں کونکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور دوسرے مرحلے میں افغان شہریت کے حامل افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ نےغیرقانونی مقیم افغان باشندے کی بے دخلی کی منظوری دیتے ہوئے وزارت داخلہ کی سمری کی سرکولیشن سے منظوری دی ہے۔ پہلےغیرقانونی مقیم، ویزوں کی تجدیدن کرانے والوں کونکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور دوسرے مرحلے میں افغان شہریت کے حامل افراد کو واپس بھیجا جائے گا۔

تیسرے مرحلے میں پروف آف ریذیڈنس کارڈ والوں کونکالا جائے گا، وزارت داخلہ نے افغان حکومت کی مشاورت سے پلان تیار کیا۔

واضح رہے کہ غیرقانونی مقیم افغان شہری دہشت گردی،اسمگلنگ میں ملوث پائے گئے۔

install suchtv android app on google app store