پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین سے متعلق بڑی خبر آگئی

افغان مہاجرین فائل فوٹو افغان مہاجرین

وزارت ریاستی و سرحدی امور نے پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دے دی اور کہا جن مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کو عارضی قیام کی اجازت دے دی گئی، اس حوالے سے وزارت ریاستی وسرحدی امور نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن میں کہا ہے کہ رجسٹرڈ مہاجرین رضاکارانہ طور پر اپنے ملک واپس جا سکتے ہیں، رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، متعلقہ اداروں اور صوبائی حکومت کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

نوٹیفکیشن میں کہنا ہے کہ رجسٹرڈ مہاجرین کو تنگ کرنے سے پاکستان کے خیر سگالی جذبات کی نفی ہوگی، متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردہئے ہیں کہ جن مہاجرین کے پاس رجسٹریشن کے ثبوت موجود ہیں انہیں تنگ نہ کیا جائے۔

نوٹیفکیشن وزارت داخلہ، چاروں صوبائی حکومتوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر حکومت کو بھجوادیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store