افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کیلئے پُرجوش ہیں: افغان ہیڈ کوچ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ فائل فوٹو افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ

افغانستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق انگلش کرکٹر جوناتھن ٹروٹ نے کہا ہے کہ افغانستان کے پلیئرز پاکستان سے میچ کے لیے پُرجوش ہیں، پاکستان کے پچھلے میچز کے نتائج سے فرق نہیں پڑتا۔

چنئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ صرف اسپنرز نے گیم نہیں کھیلنا، دیگر کھلاڑی بھی ٹیم میں ہوں گے اور میچ جیتنے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

افغانستان کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ صرف اسپنرز پر انحصار نہیں کریں گے، بیٹرز اور فاسٹ بولرز کو بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں پاکستان سے سیریز میں کانٹے کے مقابلے ہوئے، سیریز میں میچز جیت سکتے تھے، کوشش کریں گے کل جیتیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: افغانستان کیخلاف میچ سے قبل شعیب اختر نے قومی ٹیم کو خبردار کردیا

جوناتھن ٹروٹ نے کہا کہ ورلڈ کپ کا ہر میچ اہم ہے، پاکستان کے پاس اچھے اسپنرز موجود ہیں، پاکستان کے ساتھ بہت سخت مقابلے بھی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ: فخر زمان سے متعلق اہم خبر آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ یقین ہے کہ پاکستان بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کرے گا اور ہم بھی کل کا میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں کل پاکستان اور افغانستان کے درمیان میچ چنئی میں شیڈول ہے۔

install suchtv android app on google app store