بھارت سے آئی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

  • اپ ڈیٹ:
بھارت سے آئی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا اسکرین گریب بھارت سے آئی لڑکی نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے نکاح کرلیا

فیس بُک پر دوستی کے بعد بھارت سے پاکستان آنے والی لڑکی انجو نے دیر بالاکے رہائشی نصراللہ سے نکاح کرلیا۔

یس بک پر دوستی کے بعد چند روز قبل بھارتی لڑکی انجو ویزا لے کر خیبر پختون خوا کے شہر دیر بالا پہنچی تھی آج اس نے اسلام قبول کرلیا اور دیر بالا کے رہائشی نصراللہ سے کورٹ میرج کرلی۔

35 سالہ انجو کا نیا نام فاطمہ رکھا گیا، دونوں نے دیر بالا کی سول کورٹ میں شادی کی۔

شادی کے بعد نوبیاہتا جوڑے نے دیربالا کے سیاحتی مقامات لواری ٹنل، ہل پارک اور دیر سٹی میں ٹک ٹاک ویڈیو بنائی اور موسم سے لطف اندوز ہوئے۔

نصراللہ سے 2019 فیس بک پر دوستی کے بعد پاکستان آنے والی 34 سالہ انجواپنے شوہرکو بتا کرآئی تھی کہ وہ جے پور جارہی ہے۔ انجو نے اروند سے شادی کیلئے عیسائیت قبول کی تھی۔

دوسری جانب 2 روز قبل پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ معاملہ وائرل ہونے کے بعد گزشتہ روز 29 سالہ نصراللہ کا بیان سامنے آیا تھا جس میں اس کا کہنا تھا کہ دونوں کا شادی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

29 سالہ نصر اللہ نے کہا تھا کہ اس کا انجو سے شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔انجو20 اگست کو اپنے ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد اپنے ملک واپس چلی جائے گی، وہ میرے خاندان کی دیگر خواتین کے ساتھ گھر کے ایک علیحدہ کمرے میں رہ رہی ہے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کو وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی جانے والی ایک سرکاری دستاویز کے مطابق انجو کو 30 دن کا ویزا دیا گیا ہے، جو صرف اَپردیر کے لیے موزوں ہے۔

install suchtv android app on google app store