نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق خبروں پر اسحاق ڈار کا ردعمل سامنے آگیا

  • اپ ڈیٹ:
اسحاق ڈار فائل فوٹو اسحاق ڈار

نگران وزیراعظم بنائے جانے سے متعلق خبروں پر وفاقی وزیر خزانہ اور رہنما مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اسحاق ڈار نے ایک انٹرویو میں اس بات کی تردید کرنے سے گریز کیا ہے کہ انہیں نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے۔

انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو نگران وزیراعظم بنایا جارہا ہے؟ اور اگر بنایا جارہا ہے تو کیا آپ یہ عہدہ قبول کرلیں گے؟۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ کا اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کیلئے کوششیں تیز

اس پر اسحاق ڈار کا جواب تھا کہ اب تک جو ذمے داری انہیں ملی ہے، انہوں نے بخوبی نبھائی ہے، اللہ تعالیٰ کو جس سے جو کام لینا ہو لے لیتے ہیں۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسحاق ڈار کو نگران وزیراعظم بنانے کا فیصلہ کیا ہے، مسلم لیگ ن اسحاق ڈار کے نام پر باقی سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لے رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store