صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد دیگر آئینی عہدوں کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع

صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد دیگر آئینی عہدوں کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع فائل فوٹو صدر، وزیراعظم کے نام فائنل ہونے کے بعد دیگر آئینی عہدوں کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع

صدر مملکت کیلئے آصف علی زرداری اور وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف کے نام فائنل ہونے کے بعد اب دیگر آئینی عہدوں کیلئے لابنگ شروع ہوگئی۔ قائد ایوان سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سر فراز بگٹی، صادق عمرانی اور ثناء اللہ زہری، گورنر خیبر پختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان، یاور نصیر اور امجد آفریدی کا ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ کیلئے فاروق نائیک، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان اور یوسف گیلانی کے نام زیر غور ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے ایاز صادق، ڈپٹی اسپیکر کیلئے شازیہ مری اور نفیسہ شاہ کے نام زیر غور ہیں۔

قائد ایوان سینیٹ کیلئے اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، گورنر پنجاب کیلئے مخدوم احمد محمود، قمر زمان کائرہ اور ندیم افضل چن، وزیراعلیٰ بلوچستان کیلئے سر فراز بگٹی، صادق عمرانی اور ثناء اللہ زہری، گورنر خیبر پختونخوا کیلئے فیصل کریم کنڈی، شجاع خان، یاور نصیر اور امجد آفریدی کا ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔

گورنر سندھ کا عہدہ ایم کیو ایم کو ملنے کا امکان ہے اور موجودہ گورنر کامران ٹیسوری کے بدستور کام جاری رکھنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی کےلیے مجتبیٰ شجاع الرحمان اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ظہیر چنہڑ کے نام پر اتفاق ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں حکومت سازی کیلئے مشاورت مکمل کرلی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی نے بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کیلئے تین ناموں پر غور کیا جن میں صادق عمرانی، ثناء اللّٰہ زہری اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کو اسپیکر اور سینئر وزیر کا عہدہ دیا جائے گا اور دونوں پارٹیوں کو ایک جتنی صوبائی وزارتیں دی جائیں گی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ کیلئے نام کا اعلان اگلے 36 گھنٹوں تک کردیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے چیئرمین سینیٹ کے لیے یوسف رضا گیلانی موسٹ فیورٹ امیدوار ہیں، ایوان بالا میں ان کی ابھی 3 سال مدت رہتی ہے، چیئرمین سینیٹ بننے کی صورت میں وہ قومی اسمبلی کی سیٹ چھوڑ دیں گے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کی نشست پر ان کا بیٹا ضمنی الیکشن لڑے گا۔

install suchtv android app on google app store