مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے چیف جسٹس عمر عطابندیال کے ریمارکس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین قراردیا گیا۔
بیٹے سے چند ہزار درہم تنخواہ نہ لینے پر مجھے نا اہل کروا کر جیل پھینک دیا گیا اور دوسری طرف ایک ثابت شدہ کرپٹ کو صادق اور امین بنا کر اللہ کے آخری رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مقام کی توہین کی گئی۔
— Nawaz Sharif (@NawazSharifMNS) May 17, 2023
ہمیں سزا سنانے والے، 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں۔
کون کرے گا ایسے…
انہوں نے کہا کہ ہمیں سزا سنانے والے 60 ارب لوٹنے والے کا استقبال کرتے ہیں، کون کرے گا ایسے عدل کا احترام؟
واضح رہےکہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد سپریم کورٹ میں پیشی کے موقع پر چیف جسٹس نے عمران خان کو دیکھ کر کہا تھا ’ویلکم خان صاحب! آپ کو دیکھ کر خوشی ہوئی۔‘
بعدازاں چیف جسٹس نے وضاحت بھی دی تاہم انہیں ملکی سیاسی قیادت کی جانب سے تنقید کا سامنا ہے۔