عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا: نواز شریف

نواز شریف اسکرین گریب نواز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عمران چل سکے یا نہ چل سکے، ملک تو چلے گا۔

لندن میں میڈیا سے مختصر گفتگو کے دوران نواز شریف نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے یہ بات ایک سوال کے جواب میں کہی۔ ان سے پوچھا گیا تھا کہ عمران خان نے ایک بار پھر دھرنوں اور لانگ مارچ کا اعلان کردیا ہے، ملک آگے کیسے چل سکتا ہے؟

ایک اور سوال پر نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف کی لندن آمد پر ان سے ملاقات ہوگی۔

install suchtv android app on google app store