ملک بھر میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے فائل فوٹو ملک بھر میں یوم شہادت امام علی علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یوم شہادت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں ماتمی جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔

ملک بھر میں جلسوں کے سلسلے میں سیکیورٹی کے سخت انتطامات کیے گئے ہیں اور ان کی گزرگاہوں کی طرف آنے والی سڑکیں کنٹینر لگا کر بند کی گئی ہیں۔

کراچی میں یوم علی کے موقع پر مرکزی جلوس کی گزر گاہوں پرسکیورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ نمائش چورنگی کے داخلی و خارجی راستوں کو بند کردیا گیا مرکزی جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی دکانیں عارضی طورپرسیل کی گئی ہیں۔

جلوس کے راستوں پر استقبالیہ کیمپ بھی لگا دیے گئے جلوس کی سکیورٹی پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے جلوس کی گزر گاہوں کی بم ڈسپوزل اسکواڈ سوئپنگ کررہے ہیں۔ حساس اداروں کے اہلکار بھی جلوس کی سکیورٹی پر معمور ہیں جلوس کی گزر گاہوں میں آنے والی عمارتوں پر اسنائپر بھی تعینات کئے گئے ہیں۔

نشتر پارک میں مجلس کے اختتام پر جلوس 1 بجے برآمد ہوگیا ہے، جلوس کی قیادت ابوتراب اسکاؤٹس کر رہے ہیں۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سیکورٹی سخت کردی گئی ہے جلوس کے راستے میں آنے والے گلیوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے مقررہ راستے سے گزرتے ہوئے یوم علی کا جلوس حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پذیر ہوگا ٹریفک پولیس کی جانب متبادل راستے کا روٹ پلان بھی جاری کردیا گیا ہے میڈیا سمیت انتظامیہ کی گاڑیوں کیلئے خصوصی پاس جاری کیے گئے ہیں۔

لاہور میں یوم شہادت حضرت علی علیہ السلام کا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہوگیا ہے، مرکزی جلوس گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے ہیں۔ پولیس کی بھاری نفری جلوس کے راستوں پر تعینات کر دی گئی ہے، جلوس کے راستوں اور ملحقہ علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے اور جلوس کے اختتام کے بعد موبائل فون سروس بحال کی جائیگی۔

install suchtv android app on google app store