عمران خان تکنیکی بنیادوں پر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں: عطا تارڑ

عطا تارڑ فائل فوٹو عطا تارڑ

وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ چیرمین تحریک انصاف عمران خان تکنیکی بنیادوں پر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے ظاہر کرنے پڑتے ہیں، عمران خان تاخیری حربے استعمال کر کے تکنیکی بنیادوں پر راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے چھپائیں اورغلط بیانی کریں توپھر آپ ممبر اسمبلی نہیں رہتے،یکم مارچ کو دوبارہ یہ کیس سنا جائے گا، عمران خان کو چاہئے کہ میرٹ پر بات کریں، عمران خان کو پتہ ہے کہ وہ اس کیس میں قصوروار ہیں۔

رہنما مسلم لیگ نے کہا ہے کہ ایک وزیراعظم کو بیٹے سے تنخوانہ نہ لینے پر نکالا گیا، عمران خان نے غلط بیان حلفی جمع کرایا، یہ جواب انہیں دینا پڑے گا، اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہونی چاہئے۔

install suchtv android app on google app store