اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ پولیس نے معروف سماجی رہنما صارم برنی کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع ایف آئی اے کے مطابق صارم برنی پر انتہائی سنگین نوعیت کےالزامات ہیں، کافی عرصےسےصارم برنی کی نقل وحرکت پرنظررکھی جارہی تھی۔
ذرائع کے مطابق صارم برنی امریکا سےکراچی پہنچے توایئرپورٹ سےگرفتارکیا۔ صارم برنی کوایف ائی اے اینٹی ہیومن اینڈ ٹریفکنگ ٹیم نےحراست میں لیا۔