فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل منتقلی

فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل منتقلی فائل فوٹو فواد چوہدری کی اڈیالہ جیل منتقلی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ فواد چوہدری کو چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کو دھمکی دینے کے الزام میں گرفتاری کے بعد 2 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص راجا کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

دوران سماعت پولیس اور پراسیکیوٹر نے ان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے بعد میں جاری کردیا، جس میں عدالت نے فواد چوہدری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل روانہ کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجا نے محفوظ فیصلہ سنایا، جس میں پولیس اور وکیل الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیا گیا۔

عدالتی حکم کے بعد پی ٹی آئی نے فواد چوہدری کی ضمانت دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ ہم کچھ ہی دیر میں درخواست ضمانت دائر کردیں گے۔

قبل ازیں سماعت شروع ہوتے ہی پراسیکیوٹر نے دلائل کا آغاز کیا اور عدالت کو ایف آئی آر پڑھتے ہوئے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر ، نگراں وزیر اعلیٰ کے خلاف یہ زبان استعمال کی گئی۔ رجیم چینج کے پیچھے یہ بیانیہ لے کر چل رہے ہیں۔ ہم نے فواد چوہدری کی وائس میچ کرا لی ہے ۔ فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ کرانا ہے۔ ابھی ریکوریز بھی کرنی ہیں۔ پراسیکیوٹر نے شہباز گل کیس میں ہائی کورٹ کا فیصلہ بھی پڑھ کر سنایا۔

 

install suchtv android app on google app store