وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی قطری ہم منصب علی بن احمد الکواری سےقطرمیں ملاقات ہوئی ہے، جس میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، ٹیکنالوجی، زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔
قطرمیں اسحاق ڈارنے قطری وزیرخزانہ علی بن احمد الکواری سے ملاقات کی ہے،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیرخزانہ نے فیفا ورلڈ کپ کے کامیاب انعقاد پر قطری وزیر خزانہ کو مبارکباد دی ہے۔ اس موقع پراسحاق ڈارنے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے تجارت ،ٹیکنالوجی،زراعت اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا ہے۔ وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے علی بن احمد الکواری کودورہ پاکستان کی بھی دعوت دی۔
ملاقات میں معاون خصوصی وزیراعظم جہانزیب خان اورپاکستان کے قطرمیں موجود سفیر نے بھی شرکت کی ہے۔
Finance Minister Senator Mohammad Ishaq Dar, met with H.E. Mr. Ali bin Ahmed Al Kuwari, Minister of Finance, State of Qatar and discussed different areas of mutual interest and avenues to enhance cooperation in the fields of trade, finance, and investment pic.twitter.com/2UyXMRpOjR
— Ministry of Finance (@FinMinistryPak) January 23, 2023

