ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ کرگیا ہے: شوکت ترین

ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے: شوکت ترین فائل فوٹو ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے: شوکت ترین

سابق وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ٹیکنیکلی ملک ڈیفالٹ کرگیا ہے دالیں اور پیاز بندرگاہ پر پڑی ہیں، ادویات اورتیل کی بھی قلت ہونے والی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس میں شوکت ترین نے کہا کہ ان سب مسائل کا حل ہمارے پاس ہے، ہم اس خراب معاشی صورتحال سے نکل سکتے ہیں۔

شوکت ترین کا کہنا تھا کہ حکومت ڈالر ریلیز کرے، آئی ایم ایف سے معاہدہ بھی کھٹائی میں پڑا ہے، جس کی وجہ ریونیو میں کمی ہے، انرجی سیکٹرمیں 123 ارب روپے شارٹ فال ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات وقت پر ہونا چاہئیں، ملک میں ڈالر نہیں ہوگا تو ہر چیز کی قلت ہو جائے گی، ڈالر کی قیمت مستحکم کی جائے۔

install suchtv android app on google app store