پی ٹی آئی کو ایک اور بڑا دھچکا، سابق وزیر خزانہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی پاکستان تحریک انصاف کو خیر باد کہہ گئے۔

ذرائع کے مطابق شوکت ترین بھی بانی چیئرمین عمران خان کی پارٹی سے علیحدہ ہونے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کے ساتھ ساتھ سیاست کو بھی خیرباد کہہ دیا ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سینیٹ سے بھی استعفا دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت کو اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store