اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد، ملزمان گرفتار

اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد فائل فوٹو اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے مُلک بھر میں کامیاب کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے کراچی ائیرپورٹ پر ملزم کے ٹرالی بیگ سے ایک کلو 20 گرام ہیروئین برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

اے این ایف نے جی ٹی روڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے  72کلوافیون ،38کلو ہیروئن اور24 کلوچرس قبضے میں لی گئی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اٹک برہان ٹول پلازہ کے قریب 3 کلو 700 گرام چرس، 2 کلو 700 گرام افیون برآمد برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان انسداد منشیات فورس (اے این ایف) مُلزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے مذید تحقیقات کی جارہی ہے۔

install suchtv android app on google app store