راولپنڈی: آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار

راولپنڈی: آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار راولپنڈی: آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کرنے والا گروہ گرفتار

 

راولپنڈی سے آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ اور سپلائی کرنے والا نیٹ ورک پکڑاگیا، جس میں 11 ارکان شامل ہیں۔

ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے منشیات کے تینتیس پارسل برآمد کئے گئے ہیں ، جس میں ترپن کلوچرس،ڈیڑھ لوآئس اور سوا کلو کلوافیون شامل ہے۔

اے این ایف کا کہنا تھا کہ آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ میں ملوث گروہ کا نیٹ ورک چاروں صوبوں میں پھیلا ہوا ہے تاہم آن لائن ایپس کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

حکام کے مطابق ای کامرس پلیٹ فورمزکےملازمین کاگھناؤنےفعل میں ملوث ہوناخارج ازامکان نہیں، انٹرنیٹ کےذریعے منشیات اسمگلنگ کی شکایات مسلسل موصول ہورہی تھیں۔

اے این ایف حکام کے مطابق گرفتار ملزمان آن لائن شاپنگ پلیٹ فورمز پر کمپنیاں رجسٹرڈ کرکے منشیات سپلائی کررہا تھا۔

 

install suchtv android app on google app store