معروف فلم پروڈیوسر منشیات اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا۔ فائل فوٹو بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی نارکوٹکس کنٹرول نے 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگلنگ کے الزام میں فلم پروڈیوسر کو گرفتار کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے 2 ہزار کروڑ کی مبینہ منشیات اسمگلنگ میں فلم پروڈیوسر جعفر صادق کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم جعفر صادق نے ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کے لیے کام کیا اور 4 فلمیں بنائی ہیں، این سی بی کو گزشتہ 4 ماہ سے ملزم کی تلاش تھی۔

رپورٹ کے مطابق ملزم بھارت سے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہے جس نے اب تک بھارت سے ان دونوں ممالک میں 2 ہزار کروڑ کی منشیات اسمگل کی ہے۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ ملزم نے 45 مرتبہ 3500 کلو ایفی ڈرین بیرون ملک بھیجی، ملزم کی گرفتاری چنئی میں دو ٹرین مسافروں سے 180 کروڑ روپے کی منشیات برآمد ہونے کے بعد عمل میں آئی، ملزمان نے یہ منشیات سری لنکا اسمگل کرنا تھی۔

رپورٹ کے مطابق چنئی میں جن ٹرین کے دو مسافروں سے 36 کلو منشیات برآمد کی گئی وہ دونوں میاں بیوی ہیں جب کہ برآمد کی جانے والی منشیات میں آئس بھی شامل ہے۔

install suchtv android app on google app store