فواد چوہدری ڈینگی وائرس کا شکار

فواد چودھری فائل فوٹو فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف رہنما فواد چوہدری ڈینگی وائرس کا شکار ہوگیا۔

رہنما تحریک انصاف فواد چودھری کے وکیل فیصل چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ فواد چوہدری کو ڈینگی ہو گیا ہے۔

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ہوئی، جس میں عمران خان اور فواد چوہدری کی طرف سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

فیصل چوہدری نے عدالت میں بتایا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے وہ زخمی ہیں انہیں کچھ مہلت دی جائے جبکہ فواد چوہدری کو ڈینگی بخار ہے پندرہ دن کی مہلت دی جائے۔

پی ٹی آئی کی حاضری سے استثنی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت تیرہ دسمبر تک ملتوی کردی۔

 

install suchtv android app on google app store