لانگ مارچ ختم، انتطامیہ نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں

لانگ مارچ ختم، انتطامیہ نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں فائل فوٹو لانگ مارچ ختم، انتطامیہ نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی جانب سے لانگ مارچ ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی پنجاب پولیس نے جی ٹی روڈ پر کھڑی رکاوٹیں ہٹا دیں۔

 لانگ مارچ ختم ہونے کا اعلان ہوتے ہی پولیس نے جی ٹی روڈ کو عام ٹریفک کیلیے کھول دیا جبکہ پی ٹی آئی چیئرمین کا کنٹرینر بھی جی ٹی روڈ سے ہٹا دیا گیا۔

ہائی وے پولیس نے بتایا کہ جلد ٹریفک معمول کے مطابق ہوجائے گی۔
یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے حقیقی آزادی مارچ پہنچنے پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا تھا اور جی ٹی روڈ کو لاہور سے راولپنڈی تک بند کیا گیا تھا۔

سیکیورٹی ہائی الرٹ کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر قائم تمام پیٹرول پمپس، ہوٹلز اور کاروبار بند کردیے گئے تھے، سڑکوں، پمپس، ہوٹلز اور کاروبار کی بندش کے باعث شہریوں کو دہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

install suchtv android app on google app store