پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کے دلدل میں دھنس چُکا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ لانگ مارچ توشہ خانہ کے دلدل میں دھنس چُکا ہے۔
انہوں نے ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوُٹ مارچھُپانے کےلیے عمران خان اور ان کے ساتھی مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں لیکن بات نہیں بن رہی، لانگ مارچ توشہ خانہ کے دلدل میں دھنس چکا ہے۔
توشہ خانہ کے نہایت قیمتی تحائف کی لوُٹ مارچھُپانے کیلئےعمران اورانکے چیخے جھوٹ پرجھوٹ بول رھے ھیں مگربات نہیں بن رھی
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) November 19, 2022
کىئ تحائف اونے پونے خریدکربیچے گئے، متعددتحائف بغیر اندراج غائب کیے گئے
لونگ مارچ توشہ خانہ کی دلدل میں دھنس چُکا#توشہ_خانے_کا_چور_عمران
