پی ٹی آئی لانگ مارچ: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا فائل فوٹو اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا

تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حولے سے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے الرٹ جاری کر دیا۔

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا اسٹیج مری روڈ پر رحمان آباد کے قریب تیار کیا گیا ہے اور لانگ مارچ میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے راولپنڈی پہنچ رہے ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے راولپنڈی اوراسلام آباد کی میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق روات ٹی کراس سے راولپنڈی پشاور روڈ کی طرف ڈائیورژن ہے اور روات سے اسلام آباد داخلے کے لیے ایک لین کھلی ہے۔

شہری اسلام آباد سے راولپنڈی کے لیے کورال چوک سے پرانا ایئر پورٹ روڈ استعمال کریں جبکہ اسلام آباد ایکسپریس وے کورال اسٹاپ سے بند ہے اور فیض آباد میں اسلام آباد کے لیے راستہ کھلا ہے۔ فیض آباد سے مری روڈ جبکہ آئی جے پی روڈ اور راولپنڈی کے راستے بند ہیں۔

مری روڈ پر فیض آباد کے دونوں اطراف ڈائیورژن ہے اور ٹریفک کو متبادل کے لیے اسلام آباد ایکسپریس وے کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ 26 نمبر چونگی ٹریفک کے لیے کھلی ہے۔ سری نگر ہائی وے اسلام آباد ایئر پورٹ اور موٹروے کے لیے کھلی ہے۔

ریڈ زون میں نادرا اور ایکسپریس چوک سے آنے جانے کا راستہ بند ہے۔ شہری ریڈ زون میں داخلے اور اخراج کے لیے مارگلہ روڈ اور ایوب چوک استعمال کریں۔

 

install suchtv android app on google app store