قوم وزیر آباد فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر کو رد کرتی ہے: عمران اسماعیل

عمران اسماعیل فائل فوٹو عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ قوم وزیر آباد فائرنگ واقعے کی ایف آئی آر کو رد کرتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ پوری قوم وزیر آباد میں فائرنگ کے واقعے کی ایف آئی آر (FIR) کو رد کرتی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم اور مدعی کے ہونے کے باوجود من پسند مقدمہ درج کیا گیا۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ لوگ قانون کی نہیں ذاتی حکمرانی چاہتے ہیں، یہی حال ہے تو پھر اب فیصلے عوام سڑکوں پر کرلے گی۔

واضح رہے گزشتہ روز سپریم کورٹ کے حکم پر وزیرآباد میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر بالآخر درج کر لی گئی جس میں موقع سے گرفتار ہونے والے ملزم نوید کو باقاعدہ نامزد کیا گیا ہے۔

وزیر آباد کے تھانہ سٹی میں مقدمہ قتل، اقدام قتل اور دہشتگردی سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store