عمران خان کے اسمبلیاں توڑنے سے معاشی بحران مزید سنگین ہو جائیگا: عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے حکومت کے ساتھ مذاکرات اور چیئرمین پی ٹی آئی پر کسی قسم کے دباؤ کے حوالے سے اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے عمران اسماعیل کا کہنا تھا یہ جھوٹے ہیں،کبھی میسج ادھر ادھر بھیج دیا اُسے مذاکرات کا نام دے دیتے ہیں، عمران خان کی مذاکرات کی آفر کو یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران کو کوئی پرابلم ہو گئی یا وہ دباؤ میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اچھی طرح سمجھ لیں کہ عمران خان دو اسمبلیاں توڑنے جا رہے ہیں، اسمبلیاں ٹوٹنے کے بعد سارا کاروبار زندگی تتر بتر ہو جائے گا، اس لیے عمران خان نے انہیں وقت دیا ہے، اسمبلیاں ٹوٹنے سے اقتصادی بحران مزید سنگین ہو جائے گا، پاکستان میں معاشی بحران ہے اور یہ مزید بحران میں چلا جائےگا۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا یہ سمجھ رہے ہیں کہ عمران خان کسی دباؤ میں ہے، عمران خان پر صرف ایک ہی دباؤ ہے کہ ملک دیوالیہ ہونے جا رہا ہے اور اس سے بچانا ہے۔

عمران اسماعیل نے کہا کہ یہ جس لہجے میں بات چیت کر رہے ہیں ان سے بات چیت ہونا ممکن نظر نہیں آتا، یہ تو بن کباب لینے روڈ پر نہیں جا سکتے، لوگوں کو منہ نہیں دکھا سکتے، اگر یہ الیکشن لڑ سکتے ہیں تو پھر الیکشن سے بھاگ کیوں رہے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store