پی ٹی آئی رہنما عمران اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا

عمران اسماعیل فائل فوٹو عمران اسماعیل

سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ارسلان تاج نے عمران اسماعیل کو حراست میں لیے جانے کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق عمران اسماعیل کو ڈیفینس فیز 8 کے قریب سے حراست میں لیا گیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کو درخشاں تھانے منتقل کردیا گیا ہے ،سرکاری قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پولیس کے ہاتھوں ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے ، گرفتار کیے جانے والے رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، فواد چوہدری، شیریں مزاری اور علی سمیت کئی رہنما شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store