آڈیو لیکس سے متعلق رانا ثنا اللہ کا اہم انکشاف

آڈیو لیکس سے متعلق  رانا ثنا اللہ  کا اہم انکشاف فائل فوٹو آڈیو لیکس سے متعلق رانا ثنا اللہ کا اہم انکشاف

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آڈیولیکس میں ملوث افراد کی نشاندہی ہوچکی ہے جبکہ بگنگ نہیں ہوئی بلکہ ٹیلی فون ہیک ہوئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم اور نیشنل سکیورٹی کمیٹی کے فیصلےکے تحت انویسٹی گیشن ہورہی ہے، رپورٹ وزیراعظم کوپیش ہوگی پھرفیصلہ ہوگا کہ رپورٹ کس حد تک شیئرکرنی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ آڈیولیکس کوئی ایجنسی نہیں بلکہ بعض افراد کا معاملہ ہے جن کی نشاندہی ہوچکی ہے، ان افراد کا تعلق وزیراعظم ہاؤس میں کام کرنے والوں میں سے ہے، بعض لوگ پیسوں کی وجہ سے بھی ایسا کام کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں بگنگ نہیں فون ٹیپنگ سامنے آئی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store